انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

تاریخی ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ جاریہ ماہ نشر ہوگا

ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ 'صلاح الدین ایوبی' کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔

انقرہ: ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ ‘صلاح الدین ایوبی’ کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔

صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور ترکیہ کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیریز رواں ماہ سے ناظرین کیلئے پیش کی جائے گی۔

اس پوسٹر میں مسجد اقصیٰ کے علاوہ ترک اداکار موجود ہیں۔ عدنان صدیقی کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ ٹی وی سیریز صلاح الدین ایوبی 13 نومبر سے ہر پیر رات 9 بجے ٹی آر ٹی پرنشر کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے اردو زبان میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=VxqQXQ5NZbI

واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

a3w
a3w