حیدرآباد

تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کو جلد ہی ایوارڈس دیئے جائیں گے:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہاکہ آرٹی سی کو آمدنی والے ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے سخت محنت کی جائے گی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس نے اقتدار میں آنے کے دو دن کے اندر چھ ضمانتوں میں سے دو کو لاگو کیا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا کہ آرٹی سی ملازمین کو جلد ہی ایوارڈس دیئے جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر ٹی سی کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد آر ٹی سی نے مہالکشمی اسکیم کو صرف 48 گھنٹے میں دستیاب کروانے کی مساعی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
امبیڈکر کے نام سے ایوارڈز دینے کا اعلان
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ مہالکشمی اسکیم میں خواتین کے لئے صفر ٹکٹ کے ذریعہ آر ٹی سی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور حکومت اس کی ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی ملازمین کی خدمات کو تسلیم کرے گی اور جلد ہی ایوارڈس دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ دو کروڑ خواتین نے سفر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹی سی کو آمدنی والے ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے سخت محنت کی جائے گی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس نے اقتدار میں آنے کے دو دن کے اندر چھ ضمانتوں میں سے دو کو لاگو کیا۔

 ان میں سے ایک مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ تلنگانہ میں خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کانگریس حکومت اس اسکیم کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔