تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی ضلع ورنگل میں جلد ہی 82 نئی الکٹرک بسیں متعارف کروائے گا

ٹی جی آر ٹی سی حکام کے مطابق 82 نئی الکٹرک بسیں حیدرآباد، نظام آباد، ایٹوراناگارم، منگاپیٹ، کھمم اور بھوپال پلی روٹس پر متعارف کروائی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی ضلع ورنگل میں جلد ہی 82 نئی الکٹرک بسیں متعارف کروائے گا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ٹی جی آر ٹی سی حکام کے مطابق 82 نئی الکٹرک بسیں حیدرآباد، نظام آباد، ایٹوراناگارم، منگاپیٹ، کھمم اور بھوپال پلی روٹس پر متعارف کروائی جائیں گی۔

الکٹرک بسوں میں سوپر لگژری (18)، ڈیلکس (14)، سیمی ڈیلکس (21) اور ایکسپریس (29) شامل ہیں۔دہلی کی جے بی ایم کمپنی نے ان بسوں کو مجموعی لاگت کے معاہدہ کی بنیاد پر چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

ورنگل 2 ڈپو پر ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں، جو گریٹر ورنگل میں بسوں کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔حکام نے بتایا کہ سوپر لگژری بسوں میں 41 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، ڈیلکس میں 2+2 سیٹنگ پیٹرن میں 45 سیٹیں ہوں گی اور ایکسپریس بسوں میں 2+3 سیٹنگ پیٹرن میں 55 سیٹیں ہوں گی۔

مسافروں کے لیے بہتر آرام سہولیات ہوں گی۔ ایک ماہ کے بیک اپ کے ساتھ دو اندرونی سیکورٹی کیمرے بھی ہوں گے۔ان بسوں میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم، ہر سیٹ کے لیے پینک بزر اور موبائل یو ایس بی چارجنگ کی سہولت، 12 ہائی وولٹیج بیٹریاں اور دو کم وولٹیج بیٹریاں ہوں گی جو ایک بار مکمل چارج پر 360 کلومیٹر کا سفر کر سکیں گی۔

بس میں زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور آگ کا پتہ لگانے اور آگ لگنے کے حادثات کی اطلاع دینے کے لیے الارمنگ سسٹم ہے۔ اس میں گاڑیوں کی ٹریکنگ، کیمرے، ایل ای ڈی ڈسپلے بورڈزبھی ہوں گے۔