مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

پیسے والے ماڈرن مسلمان، جو اب تک با پردہ دکھائی دے رہے تھے وہ بھی اب بے پردہ ہوگئے؟ (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں عرفان پٹھان کی اہلیہ کو جینز ٹاپ پہنے دیکھا گیا۔ تاہم، وہ کیمرے دیکھتے ہی ایک طرف ہٹ گئی۔ جب فوٹوگرافرس نے انہیں عرفان پٹھان کے ساتھ آنے اور تصویر کھنچوانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔

مہاراشٹرا: ان دنوں سوشل میڈیا پرسابق کرکٹر عرفان پٹھان اور اُن کی بیوی صفا بیگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان پٹھان اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ ممبئی کے باندرہ میں ایک ہوٹل کے باہر ٹہرے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
عطا پور میں ہوٹل پر دھاوا، 50 ہزار روپئے جرمانہ، صفائی کے ناقص معیار پر کارروائی
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

وہاں موجود میڈیا والوں نے جب عرفان پٹھان اور اُن کی بیوی صفا بیگ کو دیکھا تو وہ فوراً وہاں پہنچ گئے اور کہنے لگے سر ایک فیملی فوٹو ہوجائے۔ فوٹو گرافرس نے تصویر کشی شروع کردی۔ جیسے ہی عرفان پٹھان کی بیوی نے میڈیا والوں کو دیکھا وہاں سے ہٹ گئیں اور عرفان پٹھان نے بھی فوٹو گرافرس کو انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اکثر عرفان پٹھان کی بیوی حجاب میں نظر آتی تھیں۔ کچھ دنوں سے وہ بھی آہستہ آہستہ حجاب پہننا چھوڑدیا ہے اب وہ بلا جھجھک اکثر بغیر حجاب کے ہی نظر آنے لگی ہیں۔

عرفان پٹھان کی بیوی کے برقعہ ، حجاب نہ پہننے پر سوشل میڈیا پر کچھ مسلم نوجوان نے غم وغصہ کااظہار کیا ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو ان مسلم نوجوانوں کا غصہ کہیں جائز بھی ہے کیونکہ پہلے تو عرفان پٹھان کی بیوی صفا بیگ برقعہ اور حجاب سے ہٹتی نہیں تھیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عرفان پٹھان کی بیوی نے اب اپنے چہرہ سے نقاب اُٹھادیا ہے اور وہ پہلے والی ماڈل زندگی گزاریں گی۔

سوشل میڈیا پر کچھ نوجوانوں ایسے تبصرے بھی کئے ہیں۔ کسی نے کہا کہ وہ بھی (صفا بیگ) مستقبل میں بکنی پہننا شروع کردیں گی تو کسی نے اُنہیں بے شرم کہا ہے۔

اس ویڈیو میں عرفان پٹھان کی اہلیہ کو جینز ٹاپ پہنے دیکھا گیا۔ تاہم، وہ کیمرے دیکھتے ہی ایک طرف ہٹ گئی۔ جب فوٹوگرافرس نے انہیں عرفان پٹھان کے ساتھ آنے اور تصویر کھنچوانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔ عرفان پٹھان نے بھی اس کی تردید کی۔ اس کے بعد عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

عرفان کی اہلیہ کی تصویر کے ساتھ، زارا نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کچھ دنوں بعد وہ کپڑے بھی نہیں پہنیں گی۔‘‘ مزید اس صارف نے لکھا کہ جو بھی مسلمان اسے ذاتی پسند کہتا ہے وہ ‘بے شرم’ اور ‘بے حیا’ ہے۔

بعض سوشل میڈیا یوزرس نے عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے نیچے کئی فحش تبصرے بھی کیے۔ ذیشان احمد نے لکھا کہ عرفان کی اہلیہ ‘سیکسی’ ​​ہیں اور امان علی نے لکھا کہ وہ دن دور نہیں جب صبا بیگ بکنی میں نظر آئیں گی۔

انسٹاگرام پر ایک اور صارف نے سوال کیا کہ برقعہ کہاں چلا گیا، ایک اور نے کہا کہ یہ حلال سے حرام میں چلا گیا ہے۔ عرفان پٹھان کی اہلیہ اور ان کے بارے میں بہت سے دوسرے فحش تبصرے کیے گئے۔

عرفان پٹھان کی اہلیہ صبا بیگ سابق ماڈل ہیں اور ان کی پرورش سعودی عرب میں ہوئی ہے۔ ان کی شادی صبا بیگ سے 4 فروری 2016 کو ہوئی تھی۔ صبا نے عرفان کے ساتھ شادی کے بعد ماڈلنگ کیرئیر چھوڑ دیا تھا اور مکمل حجاب میں نظر آتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کی ملاقات عرفان سے 2014 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ دونوں کی شادی 2016 میں ہوئی تھی۔ صبا کی عرفان سے شادی ہوئی تو ان کی عمر صرف 21 سال تھی۔ ان کی اور عرفان کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ ان دونوں کے ہاں دسمبر 2016 میں ایک بیٹا عمران خان پیدا ہوا۔

کچھ عرصہ پہلے تک عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ کی ایسی تصاویر پوسٹ نہیں کیں جس میں ان کا چہرہ نظر آ رہا ہو۔ پوسٹ کی گئی پہلی تصویر میں ان کی بیوی کا چہرہ برقعہ یا ہاتھوں سے ڈھکا ہوا تھا۔

اسلام میں خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے چہرے کو ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا یوزرس نے محمد شامی کی بیٹی کے سرسوتی پوجا کرنے اور اداکارہ سارہ علی خان کے مندر جانے پر ہنگامہ برپا کرتے رہے ہیں۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیسے والے ماڈرن مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ آج کے اس پرفتن دور میں مسلمان پیسے آتے ہی اسلامی تعلیمات اور اسلامی رہن سہن کو بھول جاتے ہیں ۔ ایسا نہیں کہ ہر کوئی پیسےوالے مسلمان ایسے حرکت کرتے ہیں کچھ لوگ ہی ہوتے ہیں جو زیادہ دن تک اپنی اصلیت نہیں چھپاسکتے۔

a3w
a3w