تلنگانہ

تلنگانہ: منشیات کی تیاری پراسکول مہربند۔بچوں کا مستقبل غیریقینی، والدین میں تشویش

والدین نے بتایا کہ وہ پہلے ہی 70 فیصد فیس ادا کر چکے ہیں۔ اس وقت طلبہ کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے جس پر انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسی دوران حکام نے اسکول میں زیر تعلیم تقریباً 130 طلبہ کو نوٹس دے کر قریبی اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

حیدرآباد: اسکول میں منشیات کی تیاری پر پولیس کی کارروائی کے بعد تلنگانہ کے سکندرآباد بوئن پلی کے میدھا ہائی اسکول بچوں کے ساتھ پہنچنے والے والدین نے تشویش کااظہار کیا کیونکہ گذشتہ روز ہی اسکول کومہربند کردیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

اس بارے میں کوئی اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو طلبہ اپنے والدین کے ساتھ اسکول پہنچے۔ والدین نے شکایت کی کہ اسکول کے مہربند ہونے کی کم از کم اطلاع بھی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹی سی فراہم کی جائے تو بچوں کو دوسرے اسکولوں میں داخلہ دلوائیں گے۔ والدین نے کہا کہ اسکول میں منشیات کی تیاری انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم حکام متبادل راستہ دکھائے۔

والدین نے بتایا کہ وہ پہلے ہی 70 فیصد فیس ادا کر چکے ہیں۔ اس وقت طلبہ کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے جس پر انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسی دوران حکام نے اسکول میں زیر تعلیم تقریباً 130 طلبہ کو نوٹس دے کر قریبی اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

محبوب نگر کا جے پرکاش گوڑیہ اسکول چلاتا تھا۔زیادہ رقم کمانے کی لالچ میں اس نے الٹرازولم منشیات بنانے کا دھندہ شروع کیا۔ اس کو تیاری کا فارمولا گرووا ریڈی نامی شخص نے دیا۔ اسکول کی دوسری منزل پر دو کمروں میں آلات کی مدد سے وہ یہ تیار کر کے وہ محبوب نگر کے مختلف علاقوں کی شراب کی دکانوں کو سپلائی کرتا تھا۔

یہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایگل ٹیم نے ہفتہ کے دن اچانک چھاپہ مارا اور جے پرکاش گوڑ کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھی بوئن پلی سے تعلق رکھنے والے اُدے سائی اور گوٹے مرلی کو بھی حراست میں لیا۔ اتوار کو حکام نے اسکول کو مکمل طور پر مہربند کردیا۔