حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 6 ماہ بعد کانگریس کی حکومت ہوگی: بھٹی وکرا مارکا

بھٹی وکرمارکا نے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے مقامی افراد کو یقین دلایا کہ آئندہ 6ماہ میں تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی جس کے بعد ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: عوامی مسائل سے واقفیت اور پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
ورنگل: جمعیۃ العلماء کا اصلاح معاشرہ اور منشیات مخالف اجلاس
حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے نبی ﷺ کی تعلیمات پر زور دیا
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور

انہوں نے اس یاترا کے حصہ کے طورپر ضلع کے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔پٹا بونگاارم اوردیگر دیہاتوں میں مقامی افرادنے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے کہا کہ ”ہمیں نوکریاں نہیں ملی، ہمارے پاس پانی نہیں اورہمارے پاس گھر نہیں ہے۔“

 بھٹی وکرمارکا نے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے مقامی افراد کو یقین دلایا کہ آئندہ 6ماہ میں تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی جس کے بعد ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

a3w
a3w