تلنگانہ
تلنگانہ: درشن کیلئے جانے کے دوران اسکوٹی ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی، خاتون موقع پر ہی ہلاک
حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں اس حادثہ کا منظر ریکارڈ ہوگیا جس میں دیکھاگیا کہ خاتون اسکوٹی سے ڈیوائیڈرپرگرپڑی۔
حیدرآباد: مندر کودرشن کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ اس کا بیٹا اور بیٹی معمولی زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کی ممتا روڈ پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس خاتون جس کی شناخت کرن مئی کے طورپرکی گئی ہے، اسکوٹی پر اپنے دونوں بچوں کے ساتھ جارہی تھی کہ اس نے اسکوٹی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کی گاڑی ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں اس حادثہ کا منظر ریکارڈ ہوگیا جس میں دیکھاگیا کہ خاتون اسکوٹی سے ڈیوائیڈرپرگرپڑی۔
اس خاتون کا تعلق نیلاکونڈاپلی منڈل کے راجیشورپورم سے ہے۔