تلنگانہ :تعلیم چھوڑ کر زراعت کے لیے مجبور کرنے پرچھ ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق، گدوال ضلع کے مانواپادو منڈل کے پَلّے پادو گاؤں کی،20 سالہ واشنوی گدوال شہر کی ویمنس ڈگری کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔ اس کا رشتہ ستیش گوڑ کے ساتھ مارچ میں ہوا تھا۔ دونوں کی زندگی خوشگوار طور پر گزر رہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گدوال ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی شدہ ایک لڑکی نے چھ مہینے مکمل ہونے سے پہلے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خاندان کے افراد کے مطابق، تعلیم چھوڑ کر زراعت کرنے کے لیے مجبور کرنے پر دلہن نے خودکشی کی۔
تفصیلات کے مطابق، گدوال ضلع کے مانواپادو منڈل کے پَلّے پادو گاؤں کی،20 سالہ واشنوی گدوال شہر کی ویمنس ڈگری کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔ اس کا رشتہ ستیش گوڑ کے ساتھ مارچ میں ہوا تھا۔ دونوں کی زندگی خوشگوار طور پر گزر رہی تھی۔
لیکن بار بار گھر والوں کی طرف سے تعلیم چھوڑ کر کھیتوں کی دیکھ بھال کرنے کا دباؤ ڈالنے پر واشنوی نے کئی بار کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرے گی۔ تاہم، ذہنی دباؤ کے باعث اس نے گھر میں کسی کے نہ ہونے پر کیڑے مار ادویات پی لی۔
خاندان کے افراد نے اسے بہتر علاج کے لیے کرنول سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگیی۔
ایس آئی مرالی کے مطابق، گھر والوں کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق واشنوی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی خودکشی میں کسی کا ہاتھ نہیں ہے اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔