شمالی بھارت
اراضیات کی خرید و فروخت، حکومت آسام سخت قانون لائے گی:سرما
چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواسرما نے اتوار کے روز کہا کہ اُن کی حکومت چنندہ ریونیو سرکلس میں صرف ایسے افراد کے درمیان اراضیات کی خریدوفروخت کی اجازت دینے ایک قانون تیار کررہی ہے جو کم ازکم 1951 سے ریاست کے ساکن رہے ہوں۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواسرما نے اتوار کے روز کہا کہ اُن کی حکومت چنندہ ریونیو سرکلس میں صرف ایسے افراد کے درمیان اراضیات کی خریدوفروخت کی اجازت دینے ایک قانون تیار کررہی ہے جو کم ازکم 1951 سے ریاست کے ساکن رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نئے قانون بنائے جارہے ہیں اور موجودہ قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ ریاست کی مقامی آبادی کے اراضی حقوق کا تحفظ ہوسکے۔
سرما نے آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی شہریوں پر مرکوز خدمات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اہم کام کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ چند ریونیوسرکلس کی نشاندہی کریں جہاں 1951 سے مقیم افراد ہی اراضی خریدوفروخت کرسکیں۔
ایسے افراد جن کے خاندانوں کے نام 1951 کی ووٹرلسٹ یا این آر سی میں ہوں۔ انہوں نے کہا ہم مارچ میں یہ قانون لائیں گے۔