حیدرآباد

تلنگانہ: ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اس تاریخ کو ہوگا اعلان

پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے 30 اپریل کو ایس ایس سی پبلک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: ایس ایس سی پبلک امتحانات 2024 کے نتائج 30 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے چہارشنبہ کے روز یہاں نتائج کی اجرائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے 30 اپریل کو ایس ایس سی پبلک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف گورنمنٹ امتحانات کی طرف سے جوابی بیاضات کی جانچ پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہے اور نتائج کی پروسیسنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 18 مارچ سے 2 اپریل تک 2,676 مراکز میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی کے امتحانات میں جملہ 5,08,385 طلباء نے شرکت کی تھی۔

a3w
a3w