تلنگانہ

جی او 33 سے تلنگانہ طلبہ غیر مقامی ہوں گے: ہریش راؤ

بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کے لیے حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئے معیار پر سوال اٹھائے ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کے لیے حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئے معیار پر سوال اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
بی آر ایس، یکساں سیول کوڈ کی مخالف: کے ٹی راماؤ
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ

انہوں نے کہا کہ ریاست کو اس بات کا مطالعہ کرنا چاہئے کہ کرناٹک جیسی دوسری ریاستیں کس طرح قوانین کا مسودہ تیار کررہی ہیں تاکہ تلنگانہ کے طلباء کو اپنی ریاست میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کیلئے مقامی طلبا کیلئے معیار طے کرنے کے معاملے پر ایک پریس کانفرنس میں ہریش راو نے کہا حکومت تلنگانہ کی وزارت صحت، طب اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ GO 33 سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت کو مقامی طلبہ کی کوئی فکر نہیں ہے۔

ہمارے طلباء کے مستقبل کے بارے میں حکومت بے بہرہ ہے جبکہ جی او 33 کی وجہ سے تلنگانہ کے طلباء تلنگانہ میں ہی غیر مقامی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے سوال کیا پھرعلحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے لڑنے کا کیا فائدہ ہوا؟

انہوں نے کہا سابق چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ میں مقامی لوگوں کو زیادہ تر ملازمتیں فراہم کرنے کے انتظامات کیے تھے۔ کے سی آر حکومت نے ایم بی بی ایس کی نشستوں کو 2,850 سے بڑھا کر 9,000 کر دیا۔

انہوں نے کہا جی او 33 کے مطابق اگر تلنگانہ کے طلباء دو سال کسی دوسری ریاست میں پڑھتے ہیں یا اگر وہ طویل مدتی کوچنگ کیلئے دوسری ریاست جاتے ہیں تو کیا وہ غیر مقامی ہو جائیں گے؟

کیا موجودہ حکومت کو نہیں معلوم کہ تلنگانہ کے طلباء دیگر ممالک اور ریاستوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس جی او 33 کے مطابق، کیا وہ پی جی سیٹ کیلئے غیر مقامی ہو جائیں گے؟۔

a3w
a3w