حیدرآباد

تلنگانہ: ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

خلیجی ملک سے واپس شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تومباراوپیٹ علاقہ میں پیر کی صبح پیش آیا۔

حیدرآباد: خلیجی ملک سے واپس شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تومباراوپیٹ علاقہ میں پیر کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آرلنگیا جو ملازمت کی تلاش میں بحرین گیا تھا، اتوار کی شام گھر پہنچا جہاں اس نے اس کی بیوی 44 سالہ جلاجا کواس وقت قتل کردیاجب وہ مکان میں سورہی تھی۔

بعد ازازں اس نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔پولیس اسٹیشن جانے سے پہلے اس نے کیڑے ماردواپی لی اورپولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔

پولیس نے اس کو علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔مقامی افراد نے شبہ کیا کہ بیوی کے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اس نے یہ واردات انجام دی۔

اس جوڑے کو دوبچے ہیں۔بیٹا، خلیجی ملک میں مقیم ہے جبکہ بیٹی کی شادی ہوگئی ہے۔