جرائم و حادثات

تلنگانہ:ضلع کریم نگر میں آبپاشی کے دفتر میں چوری کی واردات

تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے تماپورمنڈل میں واقع آبپاشی کے دفتر میں چوری کی واردات پیش آئی۔چوروں نے عمارت میں داخل ہوکر کمپیوٹرس اور اہم فائلس کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے تماپورمنڈل میں واقع آبپاشی کے دفتر میں چوری کی واردات پیش آئی۔چوروں نے عمارت میں داخل ہوکر کمپیوٹرس اور اہم فائلس کی چوری کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

اتوار ہونے کے سبب دفتر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔جب نائٹ ڈیوٹی کیلئے شام میں واچ مین دفترپہنچا تواس نے دیکھا کہ قفل ٹوٹا ہوا ہے اور کمپیوٹرس کے ساتھ ساتھ اہم فائلس غائب ہیں۔

اس نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا اور پولیس کو چوکس کیاجس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔

پولیس نے دفتر کی عمارت کا معائنہ کیا۔پولیس کو پتہ چلا کہ دفترمیں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چوروں نے پانچ کمپیوٹرس کے بشمول وائی فائی کلکٹنگ ڈاٹااورفرنیچر کی چوری کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مسروقہ کمپیوٹرس میں ضلع کے اہم آبپاشی پراجکٹس کی تفصیلات تھیں۔