تلنگانہ

تلنگانہ: دیوالی کے موقع پرمرغوں کی لڑائی کا اہتمام کرنے والے گرفتار

سوریاپیٹ ضلع کے تما پورم گاؤں کے مضافات میں دیوالی تہوار کے موقع پر آس پاس کے دیہاتوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: دیوالی کے موقع پررقمی شرطیں لگاتے ہوئے مرغوں کی لڑائی کااہتمام کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


سوریاپیٹ ضلع کے تما پورم گاؤں کے مضافات میں دیوالی تہوار کے موقع پر آس پاس کے دیہاتوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔


جس کی پولیس کو اطلاع ملی۔


اطلاع ملتے ہی ایس آئی مہیش اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس کارروائی میں دومرغ، 9 سٹہ بازوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، ایک آٹو اور 5400 روپے نقد برآمد کئے گئے۔


پولیس کے مطابق، کچھ افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔