امریکہ و کینیڈا

امریکی فوجی طیارہ سان ڈیا گو خلیج میں حادثے کا شکار

امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق طیارے کا عملہ بحفاظت باہر نکلا اور انہیں پانی سے باہر نکال لیا گیا۔

لاس اینجلس: ایک امریکی فوجی طیارہ بدھ کو سان ڈیاگو خلیج میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ سان ڈیاگو فائر ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

سان ڈیاگو ہاربر پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق شیلٹر آئی لینڈ کے علاقے میں لڑاکا طیارہ پانی میں گرنے کے بعد دو پائلٹوں کو بچا لیا گیا۔

امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق طیارے کا عملہ بحفاظت باہر نکلا اور انہیں پانی سے باہر نکال لیا گیا۔

پائلٹوں کو جائے وقوعہ پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن بوٹ میں منتقل کیا گیا اور بعد میں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔