تلنگانہ

تلنگانہ میں جلد ہی ملیریا کی ویکسین تیار کی جائے گی:جییش رنجن

حیدرآباد: جئیش رنجن، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی، انڈسٹریز اینڈ بائیوٹکنالوجی تلنگانہ نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جلد ہی ملیریا کی ویکسین تیار کی جائے گی۔

حیدرآباد: جئیش رنجن، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی، انڈسٹریز اینڈ بائیوٹکنالوجی تلنگانہ نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جلد ہی ملیریا کی ویکسین تیار کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے یہ بات آج صبح حیدرآباد میں منعقدہ جی 20 گلوبل ویکسین ریسرچ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اس وقت دنیا کی ویکسین کی پیداوار کا ایک تہائی یعنی 9 بلین ویکسین ڈوز تیار کررہاہے اور یہ صلاحیت آئندہ سال تک بڑھ کر 14 بلین ڈوز تک پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں قائم جینوم ویلی میں بائیوٹکنالوجی کے مثبت حالات سے فائدہ اٹھائیں۔