شمال مشرق
ٹرینڈنگ

جماعت اسلامی کی تقریب میں حماس رہنما کے خطاب کی تحقیقات

چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے پیر کے دن کہا کہ ریاست میں حال میں ایک اسلامی گروپ کی تقریب میں حماس کے ایک رہنما کے مبینہ آن لائن خطاب کی تحقیقات پولیس کرے گی اور اگر کچھ غلط پایا گیا تو مناسب کارروائی ہوگی۔

کوچی: چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے پیر کے دن کہا کہ ریاست میں حال میں ایک اسلامی گروپ کی تقریب میں حماس کے ایک رہنما کے مبینہ آن لائن خطاب کی تحقیقات پولیس کرے گی اور اگر کچھ غلط پایا گیا تو مناسب کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
وائناڈ سانحہ: حکومت کیرالا نے سائنسدانوں سے متعلق حکم واپس لے لیا
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
ناندورا میں عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی صرف فلسطین کی تائید کرنے والے لوگوں کو جھوٹے کیسس میں پھنسانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست اور ملک نے ہمیشہ فلسطین کی تائید کی ہے اور مرکز کا موقف صرف اب بدلا ہے۔

پی وجین کی توجہ بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی مملکتی وزیر الکٹرانکس راجیو چندرشیکھر کے ان ریمارکس کی طرف مبذول کرائی گئی تھی کہ نہ تو بایاں بازو حکومت اور نہ ہی پولیس نے حماس رہنما کا خطاب روکنے مداخلت کی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ یہ خطاب ریکارڈ کردہ لگتا ہے اور اس کی جانچ ہوگی۔ جماعت ِ اسلامی کے شعبہ ئ نوجوانان سالیڈاریٹی یوتھ موومنٹ کے زیراہتمام تقریب میں فلسطینی لڑاکے نے تقریر کی تھی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس نے کیا کہا۔ جماعت اسلامی یا کوئی اور تنظیم جب پولیس سے اجازت مانگتی ہے تو اجازت دی جاتی ہے اور اس معاملہ میں بھی ایسا ہی ہوا۔