تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور ہلاک

اس حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور راجیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تانڈور کے ایس آئی کرن کمار نے یہ بات بتائی۔ ان کے مطابق، بلسم پلی سے آصف آباد کی سمت یہ ٹریکٹرجارہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹریکٹرڈرائیورہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

یہ حادثہ ضلع کے تانڈور منڈل میں قومی شاہراہ پر منگل کی شام پیگڈاپلی کے قریب واقع کپاس جیننگ مل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر اور لاری کا تصادم ہوگیا۔

اس حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور راجیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تانڈور کے ایس آئی کرن کمار نے یہ بات بتائی۔ ان کے مطابق، بلسم پلی سے آصف آباد کی سمت یہ ٹریکٹرجارہا تھا۔

اس حادثہ میں سومگوڈم گاؤں سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور راجیش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ ٹریکٹر پر ان کے ساتھ بیٹھا راجو نامی شخص زخمی ہوا۔

زخمی کو علاج کے لیے بلسم پلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مہلوک کے افرادِ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔