حیدرآباد
گورنر نے تصرف بلز کو منظوری دے دی
ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بجٹ اجلاس میں منظور کردہ دو تصرف بلز کو منظوری دے دی۔ حالیہ دنوں منعقدہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں دو تصرف بل منظور کئے گئے تھے۔
حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بجٹ اجلاس میں منظور کردہ دو تصرف بلز کو منظوری دے دی۔ حالیہ دنوں منعقدہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں دو تصرف بل منظور کئے گئے تھے۔
حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق گورنر نے دونوں تصرف بلز کو منظوری دے دی ہے۔
ریاستی فینانس سکریرٹی راما کرشنا راؤ کی جانب سے جاری کردہ جی او کے مطابق تلنگانہ مقننہ کی جانب سے6فروری2023 کو پیش کردہ، بجٹ کو بغیر کسی تخفیف کے منظور کیا تھا جس کو اب حتمی قرار دیا گیا ہے۔
تلنگانہ تصرف بل (ایکٹ نمبر3برائے 2023) کو اب سکریٹریٹ کے تمام محکموں کو پیش کیا جائے گا تاکہ ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔
a3w