تلنگانہ
تلنگانہ: ٹرک ڈرائیور زندہ جھلس کرہلاک
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع قاضی پلی میں ایک ٹرک اوور ہیڈ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیورزندہ جھلس کرہلاک ہوگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع قاضی پلی میں ایک ٹرک اوور ہیڈ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیورزندہ جھلس کرہلاک ہوگیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی لاری میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو لپیٹ میں لے لیا۔
افسوسناک طور پر ڈرائیور کو گاڑی سے نکلنے کا موقع بھی نہ ملا اور وہ زندہ جل گیا۔مہلوک ڈرائیور کی شناخت رام سروجَن کے طور پر ہوئی ہے، جو ریاست مدھیہ پردیش کا رہنے والا تھا۔