تلنگانہ

گھر میں بورڈالنے پر گلابی پانی نکلنے لگا،تلنگانہ کے ضلع منچریال میں عجیب وغریب واقعہ

یہ انوکھا ورعجیب وغریب واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کی کوتہ گوڑم کالونی میں پیش آیا جہاں ایک شخص جس کی شناخت سرینواس آچاری کے طورپر کی گئی ہے، کی جانب سے مکان میں بوریل کی کندیدگی پر گلابی رنگ کا پانی نکلنے لگا۔

حیدرآباد: گھر میں بورڈالنے پر گلابی پانی نکلنے لگا۔ یہ انوکھا عجیب وغریب واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کی کوتہ گوڑم کالونی میں پیش آیا جہاں ایک شخص جس کی شناخت سرینواس آچاری کے طورپر کی گئی ہے، کی جانب سے مکان میں بوریل کی کندیدگی پر گلابی رنگ کا پانی نکلنے لگا۔

متعلقہ خبریں
حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

وہ یہ دیکھ کر کافی حیرت زدہ ہوگیاجس نے اس کی ویڈیو بناتے ہوئے سوشیل میڈیا پر وائرل کردی۔

مکان مالک نے کہا کہ کئی مرتبہ اس نے بور کے سوئچ کو آف کیا اور پھر اس کو کھولا تاہم ہر مرتبہ اس کے حیرت کی انتہا نہیں رہی کیونکہ ہر مرتبہ اس بور سے گلابی رنگ کا پانی نکل رہا ہے۔

اس نے متعلقہ عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس پانی کی جانچ کرے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ زمین کی تہہ میں تبدیلی کے نتیجہ میں یہ گلابی پانی نکل رہا ہے۔سرینواس نے کہاکہ فی الحال وہ اس پانی کااستعمال نہیں کررہا ہے۔