حیدرآباد

تلنگانہ روحانیت کے مرکز میں تبدیل: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو 31مئی کو تلنگانہ برہمن سدن کا افتتاح کرنے والے ہیں، نے کہا کہ ریاست روحانیت کا مرکز بن گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو 31مئی کو تلنگانہ برہمن سدن کا افتتاح کرنے والے ہیں، نے کہا کہ ریاست روحانیت کا مرکز بن گئی ہے۔ شہر کے نواحی علاقہ گوپن پلی میں 9ایکڑ وسیع اراضی پر برہمن سدن تعمیر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 چیف منسٹر کے سی آر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پہلا برہمن سدن جسے حکومت تلنگانہ تعمیر کررہی ہے، ملک کیلئے روحانی کے آئیڈیاز اور مذہبی معلومات کے مرکز کے طور پر کھڑا رہے گا اور سماج کی مذہبی رہبری و رہنمائی کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

 اس سدن کے افتتاح کے حصہ کے طور پر چنڈی یگنم اور سدرشن یگنم بھی منعقد کئے جائیں گے۔ مختلف ریاستوں سے برہمن برادریوں کے قائدین، پجاریوں اور ویدک اسکالرس، افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 کے چندر شیکھر راؤ نے سدن کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں تلنگانہ برہمن ویلفیر پریشد کے صدر اور ارکان سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ برہمن سدن کو ملک بھر میں روحانی لٹریچر سے مربوط معلومات اور رسومات کے بارے میں تفصیلات اکھٹا کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل اور کتابوں کی شکل میں محفوظ کرنا چاہئے اور ان معلومات و تفصیلات کو دستیاب کرانا چاہئے۔

 چیف منسٹر نے کہاکہ ویدک پروہتوں کی حفاظت کرنا سماج کی ذمہ داری ہے جو دنیا بھر میں عوام کی بہتری اور خدائی کاموں میں مصروف رہتے ہیں، برہمنوں کی بہبود کیلئے کئی اسکیمات کو نافذ کرنے کے پیچھے یہی فلسفہ کارفرما ہے۔

ریاست میں منادر کا احیاء، روحانی ومذہبی پروگراموں کے اہتمام کے ذریعہ تلنگانہ، روحانیت کا مرکز بن گیا ہے۔ چیف منسٹر نے مزید کہاکہ دیگر ریاستوں سے پجاریوں اور ویدک پنڈتوں کی بڑی تعداد روزگار کے لئے تلنگانہ منتقل ہورہی ہے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام برادریوں کے ساتھ برہمنوں کے روزگار کیلئے بھی تلنگانہ ایمپلائمنٹ کا مرکز بن چکا ہے۔ تلنگانہ برہمن ویلفیر پریشد کے صدر کے وی رمنا چاری نے چیف منسٹر کو گزشتہ 6برسوں سے برہمنوں کی بہبود کیلئے رائج مختلف پروگراموں سے واقف کرایا۔