مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے بیڑ ضلع میں انرجی پلانٹ پر حملہ، 12.87 لاکھ کی ڈکیتی، چار افراد گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے کیج تحصیل میں واقع آواڈا گروپ کے انرجی پلانٹ پر حملے اور 12.87 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمین کے خلاف مکوکا قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے کیج تحصیل میں واقع آواڈا گروپ کے انرجی پلانٹ پر حملے اور 12.87 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمین کے خلاف مکوکا قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اورنگ آباد میں قرآن فہمی پروگرام کے تحت ’’تدریس مع اسلامی نکات‘‘ سمینار
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 7 اپریل کو وڈا گاؤں میں پیش آیا، جہاں چودہ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے پلانٹ کے دو چوکیداروں آکاش جادھو (26) اور ابھیجیت دنگھو پر حملہ کیا، انہیں بیڈ شیٹ سے باندھ کر ہاتھوں اور پیروں پر لاٹھیوں سے مارا اور پھر موقع سے 12.87 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔


تفتیش کے دوران پولیس نے اس گینگ کے چار ارکان ببن سردار (26) ، کالے (30) اور لالہ صاحب پوار (26) کو گرفتار کیا، جو بیڑ اور عثمان آباد کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ ڈکیتی، چوری اور جسمانی حملے جیسے سنگین جرائم کے کم از کم 11 مقدمات میں ملوث ہے۔


بیڑ کے سپرنٹنڈنٹ نونیت کنوت نے اس گینگ کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی تجویز پیش کی تھی، جسے اورنگ اباد رینج کے انسپکٹر جنرل وریندر مشرا نے منظوری دے دی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ اس کیس میں مزید چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکوکا کے تحت درج مقدمات میں عدالت کے سامنے دیے گئے اعترافات کو قانونی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور اس قانون کے تحت ضمانت لینا بھی مشکل ہوتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس اسی علاقے کا مساجوگ گاؤں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب وہاں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب انہوں نے ایک ونڈ مل پروجیکٹ میں مبینہ تاوان وصولی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔