مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 13 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1648 ۔دلی کے لال قلعہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1643۔چلی میں زلزلے سے کل آبادی کے ایک تہائی افراد ہلاک ہوئے۔

1648 ۔دلی کے لال قلعہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔

1830۔ جمہوری ملک ایکواڈور کا قیام عمل میں آیا ، جوآن جوس فلورنس پہلے صدر بنے۔

1846۔ امریکہ اور میکسیکو کے مابین ٹیکساس کے تیئں جاری کشیدگی کے درمیان کانگریس نے اپنے اس ہمسایہ ملک کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1861۔برطانیہ نے امریکی خانہ جنگی میں اپنی غیر جانبداری کا اعلان کیا۔

1905۔سابق صدر فخر الدین علی احمد کی پیدائش ہوئی۔

1931۔پال ڈاؤمر فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔

1952۔آزاد ہندوستان کی پہلی پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوا۔

1960۔ میکس آئسلین کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کو دریافت کرنے والی ٹیم ہمالیہ میں دھولگیری پہاڑی چوٹی پر پہنچی۔

1962۔سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن ہندوستان کے دوسرے صدر بنے۔

1967۔ڈاکٹر ذاکر حسین ہندوستان کے تیسرے صدر بنے۔

1968 ۔امریکہ اور شمالی ویت نام کے درمیان پیرس میں امن مذاکرات شروع ہوئے۔

1981۔ پوپ جان پال دوئم کو ترکی کے ایک شہری نے ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں گولی ماری۔ اس حملے میں پوپ شدید زخمی ہوئے۔

1995۔ برطانیہ کی ایک خاتون نے شیرپاؤں کی مدد اور آکسیجن کے بغیر ایورسٹ کو فتح کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

1998۔ ہندوستان نے پوکھران میں دو نیوکلیائی تجربے کئے۔

2000۔ مس انڈیا لارا دتہ نے قبرص میں منعقدہ ایک مقابلے میں مس یونیورس کا خطاب جیتا۔

2001۔ ممتاز ادیب آر کے نارائن کا انتقال ہوا۔

2009۔ یوروپی کمیشن نے کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی انٹیل پرحریف کمپنی کے تیئں غلط کاروباری پالیسیاں اپنانے پرتاریخ کا سب سے بڑا ایک ارب یورو سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا۔

2010۔ ہندوستانی سماجی کارکن ایلا بھٹ کو نیوانو شانتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2014۔ترکی کی ایک کان میں دھماکے ہونے اور آگ لگنے سے 238 کانکنوں کی موت۔

a3w
a3w