جرائم و حادثات

لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

راجودو دن پہلے گھر سے روانہ ہوا تھا۔اس کی روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کے رشتہ داروں کو اس کی چھیڑ چھاڑ کی ہوئی تصویر موصول ہوئی۔اس کی لاش منواڈاگاوں کے مڈمانیر ڈیم کے پاس پائی گئی۔

حیدرآباد: لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سرسلہ ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 28سالہ سی ایچ سائی راجو نے آن لائن لون ایپ کے ذریعہ قرض حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی

 تاہم وہ قرض کی رقم کی اقساط کی ادائیگی میں ناکام رہا جس پر ایجنٹس نے اس کی تصویر میں چھیڑچھاڑکرتے ہوئے تصویر میں اسے برہنہ دکھاتے ہوئے اس تصویر کو اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھیجنے کی دھمکی دی جس پر اس نے خودکشی کرلی۔

راجودو دن پہلے گھر سے روانہ ہوا تھا۔اس کی روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کے رشتہ داروں کو اس کی چھیڑ چھاڑ کی ہوئی تصویر موصول ہوئی۔اس کی لاش منواڈاگاوں کے مڈمانیر ڈیم کے پاس پائی گئی۔ابتدائی طور پر پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ترمیم کی گئی۔