حیدرآباد

تلنگانہ: کوداڑ میں دو کاریں بہہ گئیں۔ ایک شخص ہلاک

گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سوریاپیٹ کے کوداڑٹاون کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

حیدرآباد: گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سوریاپیٹ کے کوداڑٹاون کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

کوداڑ سے حضورنگر تک سڑک پر پانی بڑے پیمانہ پر جمع ہوگیا۔ سڑک پر موجود دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل پانی میں بہہ گئے۔ ایک کار میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جس کی شناخت این روی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس دوران کئی گاڑیوں میں سوار مسافروں کو پولیس اور مقامی افرادنے مل کر بچایا۔ کوڈداڑ، گاندھی نگر، آزاد نگر، امبیڈکر نگر کالونی اور سری رنگا پورم کالونی کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

کئی مواضعات میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔ اس دوران سوریا پیٹ کے ضلع کلکٹر نے کوداڑکے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا۔ نشیبی علاقوں میں مکانات خالی کروائے جا رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں کی نگرانی خود کلکٹر نے کی۔

کلکٹر نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پریشانی ہو تو بھی ٹول فری نمبر پر کال کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف علاقوں سے 38 کالس موصول ہوئی ہیں۔