تلنگانہ
تلنگانہ: بجلی گرنے سے دو افرادہلاک
تلنگانہ کے ضلع میدک میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے شمناپورگاوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے شمناپورگاوں میں پیش آیا۔
یہ دوافراد جنگل سے لکڑیاں لانے کے لئے گئے تھے تاہم رات دیرگئے تک بھی واپس نہیں ہوئے جس پر مقامی افراد نے کل شب ان کی تلاش شروع کی جس میں ان کوناکامی کا سامنا کرناپڑا تاہم صبح میں ان کی تلاش کے کام کا احیا کیاگیا جس میں ان دونوں کی لاشیں، پہاڑی پر پائی گئیں۔
ان کی شناخت 50سالہ سدئیا اور22سالہ نندو کے طورپر کی گئی ہے۔
ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔