تلنگانہ

سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں پانی سری سیلم آبی ذخائر میں داخل ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں پانی سری سیلم آبی ذخائر میں داخل ہو رہا ہے۔

پیر کواس پراجکٹ کے 3 دروازے 10 میٹر اوپر اٹھاتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔حال ہی میں اس کے دودروازے کھولے گئے تھے۔

تمام 5 دروازوں سے پانی ناگرجناساگر پراجکٹ کی سمت چھوڑاگیا۔

دوسری جانب عوام کی بڑی تعداد اس خوبصورت منظر کو دیکھنے کے لیے پہنچی۔