تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع نرمل میں ایک ہی دن میں دوتیندوے۔دیہاتیوں میں خوف

اس واقعہ کے چند ہی منٹ بعد دلاور پور کے مضافات میں واقع بوکلا گٹہ کے قریب ایک کھیت میں ایک اور تیندوادیکھا گیا جس کی نقل وحرکت کسان کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پورمنڈل میں ایک ہی دن میں دو الگ الگ مقامات پر دو تیندوے نظرآئے جن کی نقل و حرکت نے مقامی دیہاتیوں میں زبردست خوف و ہراس پھیلا دیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

خانہ پورکے مضافات میں کومرم بھیم چوراہے سے ترلاپاڑو جانے والے راستہ پر ایک تیندوا سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا جسے ایک کار سوار مسافر نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کر لیا۔

اس واقعہ کے چند ہی منٹ بعد دلاور پور کے مضافات میں واقع بوکلا گٹہ کے قریب ایک کھیت میں ایک اور تیندوادیکھا گیا جس کی نقل وحرکت کسان کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ترلاپاڑو اور دلاور پور کے کسانوں اور عام شہریوں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ جانوروں کی گنتی کے مطابق علاقہ میں تیندووں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔