آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں شیر اورتیندوے کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں شیر اورتیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں شیر اورتیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

ضلع کے ادی ویڑومنڈل میں ان جنگلی جانوروں کو دیکھنے والے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔ان خوفزدہ افراد نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔

شیر، گنے پلی میں مکئی کے کھیت کے قریب واقع کنٹہ میں نظرآیا۔ان کو دیکھنے والے کسانوں میں خوف دیکھاگیا کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ جنگلی جانوراس کنٹہ میں پانی پینے کیلئے پہنچے تھے۔

ایک کسان جو کنٹہ سے اپنے کھیت کوسیراب کرنے کیلئے پہنچاتھا کی نظر سب سے پہلے ان جانوروں پر پڑی جس نے چیخ وپکار کی اور فوری طورپر اپنے گھر واپس ہوگیا۔

a3w
a3w