تلنگانہ
تلنگانہ: دواسکول بسوں کو اشرار نے آگ لگادی
اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس واقعہ میں ملوث اشرار کی نشاندہی اوراس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے میں مصروف ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے رائے پورم میں دواسکول بسوں کو اشرار نے آگ لگادی۔
یہ بسیں ایک ہی اسکول کی ہیں۔کل شب پیش آئے اس واقعہ میں یہ بسیں جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔
بسوں کوآگ لگنے کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پروائر ل ہوگئیں۔
اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس واقعہ میں ملوث اشرار کی نشاندہی اوراس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے میں مصروف ہے۔