ایشیاء

ایران نے آواز سے 8گنا تیز رفتار بیالسٹک مزائل تیار کرلیا

جنرل باقری نے مزید بتایا کہ اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے8 گنا زیادہ اور مسافت 1500 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔ جنرل باقری نے یہ نہیں بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ کب اور کہاں کیا گیا ہے۔

تہران: ایران نے دوران سفر بحری کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے آواز سے 8 گنا زیادہ تیز رفتار ہاِپر سونک بیالسٹک میزائل تیار کرلیا ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق جنرل باقری نے کہا کہ اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس سے ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں سے ایک کے طور پر ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کھلی اراضیات کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کی کوششیں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ

ایران کی نیم سرکاری فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی چیف آف دی اسٹاف جنرل محمد باقری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ جنرل باقری نے کہا کہ اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس سے ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں سے ایک کے طور پر ہو چکا ہے۔

جنرل باقری نے مزید بتایا کہ اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے8  گنا زیادہ اور مسافت 1500 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔ جنرل باقری نے یہ نہیں بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ کب اور کہاں کیا گیا ہے۔

a3w
a3w