جرائم و حادثات
تلنگانہ:گاڑی الٹ گئی،زخمی ڈرائیور ٹماٹر کی حفاظت کرتا رہا
تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں سبزیاں لے جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں سبزیاں لے جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
یہ واقعہ ضلع کے نواحی علاقہ آتماکورو کی قومی شاہراہ 163 پر پیش آیا۔
اس حادثہ میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔
ٹماٹر کے ساتھ دیگر سبزیاں لاری سے الٹ گئیں تاہم ڈرائیور نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری گاڑی منگواکر ان سبزیوں کو منتقل کیا۔
ڈرائیور زخمی ہونے کے باوجود گاڑی کے ساتھ گرے ٹماٹر کی حفاظت کے لئے وہاں ٹہرا رہا۔