تلنگانہ

تلنگانہ: ناگرجناساگر اورسری سیلم ڈیم کے پانی کے بہاو میں اضافہ

پراجکٹ میں مجموعی طور پر 356 ٹی ایم سی پانی آ چکا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستیں بالترتیب این ایس پی کی بائیں نہر اور دائیں نہر کے تحت وسیع زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے پانی حاصل کر رہی ہیں۔

حیدرآباد: مسلسل بارش کے باعث بھاری تلنگانہ کے ناگرجناساگرپراجکٹ کے پانی کے بہاومیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

پراجکٹ میں اس وقت 75 ہزار کیوسک سے زائد پانی آ رہا ہے، جس سے آبی سطح بڑھ کر 310.85 ٹی ایم سی تک پہنچ گیی ہے ، جب کہ اس کی مکمل گنجائش 312 ٹی ایم سی ہے۔

پراجکٹ میں مجموعی طور پر 356 ٹی ایم سی پانی آ چکا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستیں بالترتیب این ایس پی کی بائیں نہر اور دائیں نہر کے تحت وسیع زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے پانی حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری طرف سری سیلم ڈیم میں 2,23,802 کیوسک بہاو درج کیاگیا ہے، اس کے دو دروازے کھول کر 66,123 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ڈیم کا موجودہ سطح آب 883 فٹ ہے، جومکمل سطح آب 885 فٹ سے محض دو فٹ کم ہے۔

اس وقت پراجکٹ کی سطح 204.78 ٹی ایم سی ہے، جب کہ مکمل گنجائش 215.80 ٹی ایم سی ہے۔ اس موسم میں مجموعی طورپر پانی کا بہاو 644 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے، جس پر حکام نے اس پراجکٹ میں مچھلی پکڑنے سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

دائیں اور بائیں دونوں پاور اسٹیشنس میں بجلی کی پیداوار جاری ہے۔