ایشیاء

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد: 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
الیکشن سے قبل برقی 4روپے 57پیسے فی یونٹ مہنگی
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق ملک گیر مظاہرے کی کال گزشتہ روز دی گئی جب رہنما پیپلزپارٹی آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ’ملک کبھی بھی اپنی مرضی کے خلاف بدعنوان لوگوں کو ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے طور پر قبول نہیں کرے گی۔‘

انہوں نے اعلان کیا کہ ’پارٹی آج (اتوار کو) عمران خان کی کال پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی تاکہ چوری شدہ مینڈیٹ کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے‘۔

ایڈوکیٹ شعیب شاہین، جنہوں نے 8 فروری کو اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑا تھا، نے ڈان کو بتایا کہ ’کارکنان دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور پھر نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ جی 9/3 سے ریلی کا آغاز کریں گے، اسی طرح امیر مغل اور علی بخاری (جو اسلام آباد سے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں) ریلیوں کی قیادت کریں گے اور زیرو پوائنٹ پر جمع ہوں گے، اس کے بعد احتجاج کرنے کے لیے نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے جہاں پر امن احتجاج ہوگا۔

پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے کئی دیگر مقامات کی بھی نشاندہی کی ہے۔

a3w
a3w