تلنگانہ

تلنگانہ: ناگرجناساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

نلہ ملہ کے جنگلاتی علاقہ میں مسلسل شدید بارش اور سری سیلم سے پانی کے اخراج کے باعث ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں بھی پانی کی آمد برقرار ہے۔ اس صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پراس پراجکٹ کے 2 دروازے کھول کر نچلی سطح کی طرف پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے ساتھ ساتھ کرناٹک اور مہاراشٹرا میں بھی شدید سے انتہائی شدید بارش ہو رہی ہیں، جس کے نتیجہ میں سری سیلم ، تُنگبھدرا اور ناگرجنا ساگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

نلہ ملہ کے جنگلاتی علاقہ میں مسلسل شدید بارش اور سری سیلم سے پانی کے اخراج کے باعث ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں بھی پانی کی آمد برقرار ہے۔ اس صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پراس پراجکٹ کے 2 دروازے کھول کر نچلی سطح کی طرف پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق، اس وقت 2 دروازے پانچ فٹ تک اٹھا کر فی سکنڈ 16,200 کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے۔ ناگرجنا ساگر آبی ذخیرے میں اس وقت پانی کی سطح مکمل گنجائش 590 فٹ پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں بھی اس اہم پراجکٹ کے تمام دروازے کھول دیے گئے تھے اور پانی کی آمد میں کمی کے بعد بند کیے گئے تھے۔ ادھر، اطلاع ہے کہ جورالہ سے سری سیلم پراجکٹ میں شدید پانی آنے کے سبب آج شام کو وہاں بھی دروازے کھولے جانے کا امکان ہے۔