حیدرآباد
جی ایچ ایم سی کے تمام بلدی حلقوں میں وارڈ آفسس کھول دیئے گئے
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 137 وارڈ دفاتر پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے تحت تمام 150 وارڈوں میں اب دفاتر دستیاب ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود میں رہنے والے شہریوں کو تیز تراور بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے وارڈ آفس قائم کئے جارہے ہیں۔
عوام کی سہولت کے لئے جی ایچ ایم سی کے حدود میں قائم کئے جانے والے 13 وارڈ دفاتر کا آج افتتاح کیا گیا۔
ان پروگراموں میں ڈپٹی اسپیکر پدماراؤ گوڑ، میئر وجے لکشمی اور کئی عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے عوام سے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کے لئے وارڈ دفاتر سے رجوع ہوں جہاں تمام محکموں کے عہدیدارعوام کو ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 137 وارڈ دفاتر پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے تحت تمام 150 وارڈوں میں اب دفاتر دستیاب ہو گئے ہیں۔