تلنگانہ
تلنگانہ: سری رام ساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 16 دروازے کھولتے ہوئے 64,038کیوزک پانی چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 16 دروازے کھولتے ہوئے 64,038کیوزک پانی چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں 95,600 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔
کریم نگر ضلع کے لوور مانیرڈیم میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔
حکام نے اس کے 6 دروازے کھولتے ہوئے 18,000کیوزک پانی کو چھوڑا۔اس ڈیم میں 52,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد پانی کو چھوڑاگیا۔
کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر پراجکٹ میں 29,800 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے س کے چار دروازے کھول کر اس کے پانی کو چھوڑا۔ اس آبی ذخائر میں پانی کی مکمل گنجائش 17.8 ٹی ایم سی ہے۔