تلنگانہ
تلنگانہ: ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 20 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا: ویڈیو
اس پراجکٹ میں 2 لاکھ 10 ہزار 408 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعداتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش اور پانی کے شدید بہاو کے سبب تلنگانہ کے ناگرجناساگرپراجکٹ کے20 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں 2 لاکھ 10 ہزار 408 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعداتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ کے برخلاف 590فیٹ ہی درج کی گئی جس کے بعد اس کے 20دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا۔ حکام نے آبگیر علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔