جموں و کشمیر

کولگام انکاونٹر: 4 فوجی اور پولیس آفیسر زخمی، آپریشن جاری

جنوبی ضلع کولگام کے آدیگام دیوسر گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کاتبادلہ جاری ہے۔

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے آدیگام دیوسر گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کاتبادلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی

معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں پولیس آفیسر اور چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے آدیگام دیوسر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق جوںہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) اور فوج کے چار جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے دیوسر کولگام اوراس کے ملحقہ علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔