حیدرآباد
آئندہ 24 گھنٹے میں تلنگانہ کا موسم تبدیل ہونے کا امکان
سب سے زیادہ درجہ حرارت محبوب نگر میں 35.9 ڈگری سیلسیس رہا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت میدک میں 16.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ میں موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں کچھ مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی یومیہ بلیٹن میں کہا کہ 25 اور 26 مارچ کو بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ مزید برآں، 25 اور 28 مارچ کے درمیان ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
تاہم 23 اور 24 مارچ کو تلنگانہ میں خشک موسم کے آثار ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی بارش درج کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت محبوب نگر میں 35.9 ڈگری سیلسیس رہا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت میدک میں 16.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔