کرناٹک
تلنگانہ:ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے سبب نوجوان کی موت، رشتہ داروں کا احتجاج
اے تروپتی، جو گوردوپیٹ گاؤں میں رہتاتھا، گذشتہ روز پیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔ شام 6 بجے اس کا آپریشن کیا گیا، لیکن وہ رات 8 بجے تک ہوش میں نہ آسکا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاغذنگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں گذشتہ روز آپریشن کے بعد مبینہ طور پر ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے باعث 24 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔
اے تروپتی، جو گوردوپیٹ گاؤں میں رہتاتھا، گذشتہ روز پیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔ شام 6 بجے اس کا آپریشن کیا گیا، لیکن وہ رات 8 بجے تک ہوش میں نہ آسکا۔
جب اس کی حالت بگڑ گئی، تو اسے منچریال کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا، مگر راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
اس کے والدین اور رشتہ داروں نے اسپتال کے سامنے لاش رکھ کر دھرنا دیا اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگایا، جس کے نتیجہ میں ان کے بیٹے کی موت ہوگئی۔
مظاہرین اسپتال میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر پولیس نے انہیں روک دیا۔