جرائم و حادثات

شراب کیلئے رقم دینے سے انکار، ماں پر حملہ کے بعد بیٹے کا اقدام خودکشی

شراب کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے لاٹھی سے ماں پر لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا اوربعد ازاں اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: شراب کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے لاٹھی سے ماں پر لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا اوربعد ازاں اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ تلنگانہ کے جڑچرلہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اندرا نگر کالونی کا نوین نامی نوجوان شراب کا عادی ہے۔

اس نے شراب پینے کے لئے رقم دینے کا اپنی ماں سے مطالبہ کیا تاہم ماں نے رقم دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے ماں کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسی جھگڑے میں اس نے ماں پر لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردیا۔

خاتون کو علاج کے لئے جڑچرلہ کے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم بہترعلاج کے لئے اس کو ضلع اسپتال لے جایاگیا۔ ماں پر حملہ کے بعد اس نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔پولیس نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

a3w
a3w