تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس اور راجندر نگر میں 18.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے شمالی، مرکزی اور مغربی حصوں میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
عادل آباد کے بیلا علاقے میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس اور راجندر نگر میں 18.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں مزید سردی میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ شمالی، وسطی اور مغربی تلنگانہ میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سردی خلیج بنگال کے شمالی حصہ میں ہواؤں کے دباؤ میں تبدیلی اور شمالی ہواؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ آنے والے ہفتہ میں کئی اضلاع میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو صبح کے وقت اور رات کے اوقات میں خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ ضعیف افراد، بچے اور بیمار افرادکو سردی سے بچاؤ کے لئے گرم لباس پہننے، کھلے مقامات پر نہ سونے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔