تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت 45.5 ڈگری درج

تمام اضلاع میں ہلکی تااوسط بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ریاست میں ہفتہ کے روز درجہ حرارت میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیاگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

رپورٹ کے مطابق تیز ہواوں کا اثر شدید رہے گا اور ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ اور بھدراچلم کے علاوہ کوتہ گوڑم اضلاع میں تیز ہواوں کے امکانات کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، اور راجنا سرسلہ اضلاع میں ہوائیں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ جبکہ کھمم، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تمام اضلاع میں ہلکی تااوسط بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ریاست میں ہفتہ کے روز درجہ حرارت میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیاگیا۔

عادل آباد ضلع کے سری کونڈہ میں سب سے زیادہ 45.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔ نرمل ضلع کے نرساپور میں 45.4 ڈگری، جگتیال ضلع کے علی پور اور نظام آباد ضلع کے مینڈور میں 45.3 ڈگری درج کیاگیا جبکہ گدوال ضلع کے مالدکل میں 45.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

آصف آباد میں 44.8 ڈگری، کاماریڈی میں 44.6 ڈگری اور کریم نگر میں 44.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ چار اضلاع میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے زیادہ رہا، جب کہ دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 41.2 سے 42.8 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک شمالی تلنگانہ کے اضلاع کے لئے بھی آرینج الرٹ جاری کر دیا ہے۔