تلنگانہ

تلگواداکارچندراموہن چل بسے

بزرگ تلگواداکار چندراموہن چل بسے۔ان کی عمر82سال تھی۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو دل سے متعلق امراض پر شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا جہاں انہوں نے علاج کے دوران ہفتہ کی صبح آخری سانس لی۔

حیدرآباد: بزرگ تلگواداکار چندراموہن چل بسے۔ان کی عمر82سال تھی۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو دل سے متعلق امراض پر شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا جہاں انہوں نے علاج کے دوران ہفتہ کی صبح آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

چندراموہن کی پیدائش 23مئی 1943کو متحدہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ہوئی تھی۔انہوں نے 1966میں تلگو فلموں میں اداکاری شروع کی۔

انہوں نے کئی تلگوفلموں میں کام کیا تھا۔ان کے پسماندگان میں بیوی کے علادہ دو دختران ہیں۔ان کی آخری رسومات حیدرآباد میں پیر کو اداکی جائیں گی۔