حیدرآباد

تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی

درخواست گزار کی طرف سے وکیل سنکارا نریش نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانم ناگیندر نے انتخابات میں ووٹروں کو لالچ دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ووٹرز میں پیسے تقسیم کے گئے تھے اور کئی پولیس اسٹیشنوں میں ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے رکن اسمبلی خیریت آباد دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی ہے۔ کانگریس لیڈر وجیا ریڈی نے ناگیندر کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر

آج اس عرضی پر ہائی کورٹ میں جسٹس وجئے سین ریڈی نے سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے وکیل سنکارا نریش نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانم ناگیندر نے انتخابات میں ووٹروں کو لالچ دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ووٹرز میں پیسے تقسیم کے گئے تھے اور کئی پولیس اسٹیشنوں میں ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی میں ان کی اہلیہ کے نام پر جائیدادوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایم ایل اے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان الزامات پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی اور مزید سماعت آئندہ ماہ کی 18 تاریخ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہا دانم ناگیندر کا سیاسی سفر کانگریس سے شروع ہوا تھا۔ وہ کانگریس کے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

تلنگانہ کی تشکیل کے بعد جب بی آر ایس کی حکومت بنی تو انہوں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

تاہم حالیہ انتخابات میں بی آر ایس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی مگر خیرت آباد کے ایم ایل اے کے طور پر کامیاب دانم ناگیندر نے پھر ایک بار کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔