تلگو فلم فیڈریشن نے مطالبات کی تکمیل کے لیے ہڑتال شروع کر دی
تلگو فلم فیڈریشن نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے آج سے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ سے تلگو ریاستوں کے ساتھ دیگر ریاستوں میں جاری تمام فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگس مکمل طور پر رک گئی ہیں۔
حیدرآباد: تلگو فلم ایمپلائیز فیڈریشن نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے آج سے فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ شوٹنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ورکرس کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیڈریشن کا مطالبہ ہے۔
فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک پروڈیوسرس کی جانب سے اس مطالبہ پر باضابطہ احکامات جاری نہیں ہوتے، وہ کسی بھی شوٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے اور ہر ورکر کو ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
تلگو فلم فیڈریشن نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے آج سے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ سے تلگو ریاستوں کے ساتھ دیگر ریاستوں میں جاری تمام فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگس مکمل طور پر رک گئی ہیں۔
اس بند کی وجہ سے اداکار الاری نریش کی نئی فلم کی اوپننگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ تلگو فلم ایمپلائیز فیڈریشن کے بند کے پیش نظر آج فلم چیمبر میں پروڈیوسرس کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔