بین الاقوامی

کینڈا کی ایک اور مندر میں توڑ پھوڑ

ہندو مندر کو بد شکل کردیئے جانے پر یہاں احتجاج کیا جارہاہے۔ یہ واقعہ کینڈا میں آج پیش آیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے حکام نے اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ سازشیوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔

ٹورنٹو: ہندو مندر کو بد شکل کردیئے جانے پر یہاں احتجاج کیا جارہاہے۔ یہ واقعہ کینڈا میں آج پیش آیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے حکام نے اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ سازشیوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔

بتایاجاتاہے کہ میسی سوگا سٹی میں رام مندر کو نقصان پہنچایا گیا جس کی وجہ ہندوستانیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذمت کی۔ بتایا جاتاہے کہ اس موقع پر ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ہم نے کینڈا کے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی بعجلت ممکنہ تحقیقات کرکے سازشیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ بات ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصل جنرل نے آج یہاں بتائی۔ برومٹن میئر پیڈرک براؤن نے اس واقعہ پر شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور اشتعال انگیزی کے لیے کینڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جیسے ہی مجھے اس واقعہ کا علم ہوا مجھ کو شدید دکھ پہنچاہے۔بتایا جاتاہے کہ نامعلوم مشتبہ افراد نے مندر کے عقبی حصہ میں پینٹ چھڑک دیاہے۔ اس طرح کی نفرت کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس سلسلہ میں ممکنہ تحقیقات کرکے سازشیوں اور خاطیو ں کو بے نقاب کریں گے تاکہ وہ آئندہ اس طرح کے واقعات میں ملوث نہ ہوں۔ بتایا جاتاہے کہ یہ ایک دوسرا واقعہ ہے جبکہ حال ہی میں اسی مندر کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی۔