شمالی بھارت
44 سال سے بند پڑا مندر پھر سے کھول دیا گیا
مرادآباد فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کئی دہے بند رہے مندر کو شہر کے دولت باغ علاقہ میں مقامی انتظامیہ نے پھر سے کھول دیا۔
مرادآباد(یوپی) (پی ٹی آئی) مرادآباد فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کئی دہے بند رہے مندر کو شہر کے دولت باغ علاقہ میں مقامی انتظامیہ نے پھر سے کھول دیا۔
اترپردیش کے مختلف حصوں میں بند پڑے یا یوں ہی چھوڑدیئے گئے مندروں کو پھر سے کھولا جارہا ہے۔
مرادآباد کا یہ مندر 44 سال بعد پیر کے دن کھولا گیا۔ مقامی پولیس انسپکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔
مقامی لوگوں نے تعاون کیا۔ مندر کو دوبارہ کھولنے کے بعد پتہ چلا کہ بعض مورتیاں غائب ہیں۔